دبئی: مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدگی اور علاقائی تنازعات کی وجہ سے مارچ 2026 میں دبئی کی سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ہوٹلوں کی بکنگ میں کمی اور کرایوں میں 25 فیصد تک بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
پروازوں کی منسوخی اور بے یقینی صورت حال کے باعث سیاحوں کی تعداد کم ہوئی اور لگژری ہوٹلوں کو بھی نرخ کم کرنے پڑے۔
سیاحتی سرگرمیوں میں جمود کے باعث ہوٹلوں میں رہائشی کمروں کی آمدنی (Revenue per available room) میں فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں 25 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔
سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے لگژری ہوٹلوں نے بھی اپنے نرخ نمایاں طور پر کم کردیے ہیں۔
خطے میں کشیدگی اور فضائی حدود میں بے یقینی صورت حال کے باعث سیاحوں نے سفر ملتوی یا منسوخ کر دیا۔
اگرچہ یہ سیاحت کے لیے ایک عارضی دھچکا ہے، لیکن ماہرین اسے موجودہ صورت حال کے تحت ایک وقتی کمی قرار دے رہے ہیں۔