دبئی: گداگروں کے خلاف دبئی میں بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گداگروں پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا اور انہیں 3 ماہ جیل کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔
اماراتی قوانین کے مطابق بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا اور گداگروں کو بیرون ملک سے بھرتی کرنے پر 6 ماہ کی جیل بھی ہوگی۔
دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ آن لائن بھکاریوں سے بھی ہوشیار رہیں، بھکاریوں کی اطلاع ٹول فری نمبر 901 پر دیں۔