عدالت سے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت مل گئی

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق عدالت نے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی ہے۔
تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا یا رہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، دعا کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Case closeDecisionDua zehra CaseSindh High court