دعا کو دارالامان بھیجنے اور دو روز میں عمر تعین کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی: دعا زہرا اور شوہر ظہیر کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا، عدالت نے دعا زہرا کو دارالامان بھیجنے اور میڈیکل ٹیسٹ کراکر رپورٹ دو روز میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی تو پولیس نے دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو پیش کیا۔
دعا زہرا نے کلمہ پڑھ کر بیان دیا کہ میں اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، اس نے مجھ سے کوئی زبردستی نہیں کی بلکہ پسند کی شادی ہے، مجھے اغوا نہیں کیا گیا، میری عمر 18 سال ہے، مجھے چشتیاں سے لایا گیا ہے۔ والد نے مداخلت کی کوشش کی تو عدالت نے والد کو جھاڑتے پلاتے ہوئے خاموش کرادیا۔
دعا نے والدین سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں مجھے والدین سے ملاقات نہیں کرنی۔
عدالت نے دعا زہرا کو شیلٹر ہوم بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ عمر کا تعین کرکے دو روز میں رپورٹ پیش کریں۔

Dua zehra CaseMedical ReportSend to Shelter homeSindh High court