کراچی: شہر قائد کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔
دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دعا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان ہے۔
نجی ٹی وی نے مزید دعویٰ کیا کہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔
نجی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کا اتفاق ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے جب کہ عمر 15 سال کے زیادہ قریب ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا تھا اور میڈیکل کے لیے دعا زہرا کو پولیس کی خصوصی ٹیم ایک دن کے لیے لاہور سے کراچی لائی تھی۔