لاکھوں سال سے بارش سے محروم علاقہ ڈرائی ویلی

نیویارک: دنیا میں ایسا علاقہ بھی موجود ہے جہاں لاکھوں سال سے بارش کی ایک بوند بھی نہیں برسی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا کا یہ علاقہ ڈرائی ویلی دنیا کا خشک ترین مقام ہے، جہاں قریباً 20 لاکھ سال سے بارش ہوئی نہ ژالہ باری۔
اس علاقے میں بسنے والے کسی فرد نے یہاں پوری زندگی کبھی بارش دیکھی ہی نہیں، یہ علاقہ 4 ہزار 800 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
اس خطے میں بارش نہ ہونے کی وجہ کتاباتی ہوائیں (ہواؤں کا رُخ نیچے کی جانب ہوتا ہے) ہیں، پہاڑوں سے چلنے والی ہوائیں جو نمی کے ساتھ اتنی بھاری ہوتی ہیں کہ کشش ثقل انہیں نیچے کھینچ کر وادیوں سے دور کردیتی ہے۔
امریکی ویب سائٹ یونیورس ٹوڈے کے مطابق یہ علاقہ برف کی چادر سے ڈھکا ہوتا ہے۔
ان وادیوں میں سب سے خشک جگہ ٹیلر ویلی میں فیرس ہلز ہے، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شاید اس خطے میں بارش ہوئے 14 ملین برس گزر چکے۔
یہاں اکثر 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں جو فضا میں نمی پیدا ہونے کے امکان کو ختم کردیتی ہیں۔

 

AntarcticaDry valleyNo Rain millions years