خشک میوہ جات بیماریوں کیخلاف اور وزن میں کمی کیلئے موثر قرار

نیویارک: خشک میوہ جات جہاں خاصے گراں ہیں، وہیں یہ ناصرف وزن میں کمی کا باعث بنتے ہیں بلکہ بیماریوں کے خلاف موثر غذا بھی ثابت ہوتے ہیں، نئی تحقیق بتاتی ہے کہ جو لوگ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں خشک میوہ جات زیادہ کھانے پر غور کرنا چاہیے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ 1.5 سے 3 اونس بادام، مونگ پھلی، پستہ یا اخروٹ کھاتے ہیں، ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کم ہوتا ہے جو خشک میوہ جات نہیں کھاتے۔
نتائج سے پتا چلتا ہے کہ خشک میوہ جات سے بھرپور غذا کھانے والے افراد نے ان لوگوں کے مقابلے میں 3 سے 16 پاؤنڈ وزن کم کیا جو اپنی خوراک میں خشک میوہ جات کو شامل نہیں کرتے۔
میوہ جات صحت مند چکنائی، نباتاتی پروٹینز اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ سب بھرے ہوئے پیٹ کے احساس کو فروغ دینے اور زیادہ کیلوریز کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ بیماریوں کے خلاف موثر ثابت ہوتے ہیں۔ قلبی، تغذیے اور معدے کی صحت اور علمی کارکردگی میں بھی بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔

 

Dry fruitsEffective against DiseasesNew Researchweight loss