کراچی: شہر قائد میں وین ڈرائیور نے کی بڑی واردات، نجی سیکیورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ سے 20 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوا، نجی سکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم پہنچانے کے لیے روانہ ہورہی تھی، وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم تھی۔
ڈرائیور وین کو مسکین گلی میں چھوڑ کر رقم لے کر فرار ہوگیا، میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی جب کہ متاثرہ کمپنی کے ملازمین سے بھی ڈرائیور سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔