ڈاکٹر ظفر مرزا بھی مستعفی!

اسلام آباد: تانیہ ایدروس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا معاون خصوصی کے کردار پر مسلسل تنقید کے بعد مستعفی ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر ڈبلیو ایچ او کی نوکری چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔
انہوں نے کہا خوشی ہے اُس وقت استعفیٰ دیا، جب ملک میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔کافی عرصے سے اس متعلق سوچ رہا تھا مگر اس کے لیے کورونا کیسز میں کمی کا انتظار تھا۔

Dr Zafar Mirzaresign