شوکت خانم ہسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی کامیاب سرجری!

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم ہسپتال میں سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔
ذرائع شوکت خانم ہسپتال کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی چھاتی میں تکلیف کے باعث سرجری کی گئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میری سرجری کامیاب ہوئی، ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کل سے اپنے دفتری معاملات کو انجام دینے کے قابل ہوں گی۔

Dr Yasmeen RashidShaukat Khanam Hospitalsurgery