کراچی: کورونا وائرس کے باعث سول اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر نثار علی شاہ انتقال کرگئے۔
پی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے جن کا اب انتقال ہوگیا ہے۔
کامریڈ ڈاکٹر نثار علی شاہ سیکریٹری کراچی کمیٹی کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان 25 جولائی سے کووڈ 19 سے نبردآزما تھے۔
پی ایم اے کے مطابق سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔
دھیان رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثر ہوا ہے جب کہ کراچی میں وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مسلسل 20 فیصد سے زائد ریکارڈ ہورہی ہے۔