اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے تناظر میں کہا ہے کہ صرف و ہی لوگ سیاحتی علاقوں کا رخ کریں جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور وزارت صحت کی جانب سے بھی یہ مؤقف ہے نا مکمل ویکسینیشن والے سیاحت سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں ان پابندیوں کا اطلاق سختی سے کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین کی کمی سے متعلق خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے پاس وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے‘۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ’ہمارے پاس ویکسین کی کمی کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں جبکہ گزشتہ روز ساڑھے چار لاکھ ویکسین لگی ہیں اور 60 لاکھ اضافی ویکسین آنے والی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال اور ایس او پیز کے علاوہ ویکسینیشن اہم ہے جسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ کیسز بڑھ رہےہیں اور ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوبارہ سے استعمال کیا جائے گا