بیرون ملک شادی کرکے پاکستان چھوڑ کر نہ جائیں، لڑکیوں کو صنم جنگ کا مشورہ

کراچی: میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے ملک سے باہر شادی کرنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسا کرنے سے گریز کریں۔
صنم جنگ نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران گفتگو میں کہا کہ جو لڑکیاں ملک سے باہر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، میں اُن کو یہی مشورہ دوں گی ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا۔
صنم جنگ نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جاؤ گی تو وہاں آپ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد آتے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔


خیال رہے کہ جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔
صنم جنگ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں رہنا بہت مشکل ہے، یہاں ہمیں اپنے پیاروں کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم جلدی اُن سے ملاقات بھی نہیں کرسکتے۔

media talkSanam jung