کراچی: پچھلے چند روز سے پھر ڈالر نے اُڑان بھرنی شروع کردی ہے، اُس کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر پانچویں روز مسلسل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج بدھ کو بھی کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا، جس سے ڈالر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 75 پیسے مہنگا ہوکر 227 روپے 95 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے کے بعد تسلسل کے ساتھ ڈالر کے نرخ کم ہوئے اور اس میں 22 روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی، تاہم اب پچھلے چار پانچ روز سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔