کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا، درآمدی طلب نے ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 35 پیسے بڑھایا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 297 روپے 13 پیسے ہے۔ انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک مارکیٹ ذرائع کے مطابق نگراں حکومت آنے کے بعد ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں اب تک 8 روپے 64 پیسے بڑھ چکا ہے۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے اضافے سے 304 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے تک فروخت کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔