ڈالر کی پھر اونچی اُڑان، 4 روپے 8 پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی: پچھلے کچھ دنوں سے ڈالر کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے ہیں، اس کی اونچی اُڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
انٹربینک میں ایک ڈالر 4 روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ ایک روپے کے اضافے سے 234 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بحال ہونے اور قسط ملنے کے دو روز بعد سے مسلسل ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ حکومت کو ڈالر قیمت پر کنٹرول کے لیے راست اقدامات کرنے چاہئیں۔

Dollar rate increaseInterbankOpen MarketPakistan