کراچی: بالآخر پچھلے دو روز سے ڈالر کے نرخ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آج بھی واقع ہوئی ہے۔
انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 260 روپے 93 پیسے کا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 261 روپے 90 پیسے تھا۔ حکومت کی جانب سے ڈالر کو آزاد چھوڑنے کے بعد اس کی قدر میں ہوش رُبا حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر نے لمبی لمبی چھلانگیں لگائی تھیں، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا بدترین طوفان بھی سامنے آیا۔