امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری بندش پر ڈالر 174.77 روپے کا رہا، انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 47 پیسے کم ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کا کاروبار آج 2.47 روپے کی بینڈ میں ہوا، آج انٹربینک میں ڈالر کی کم ترین قیمت 172.60 روپے رہی جب کہ بلند ترین قیمت 175.07 روپے رہی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے کم ہوکر 176.90 روپے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔

Dollar rate reducePakistan