روپیہ مستحکم، ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری اور پاکستانی روپیہ استحکام حاصل کررہا ہے۔
آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور روپیہ مزید تگڑا ہوا ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے سستا ہوکر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے سے ڈالر 297 روپے کا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انٹر بینک میں ایک ڈالر 308 جب کہ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اب ریکوری ہورہی ہے اور ڈالر کا ریٹ نیچے آرہا ہے۔

 

crack downDollar rate reduceInter BankPakistan