کراچی: جمعہ کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہوا۔
انٹر بینک میں اس وقت ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کے نرخ میں تین روپے سے زائد اضافہ ہوا تھا۔