ڈالر کی قیمت میں کمی، 259 روپے 99 پیسے کا ہوگیا

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 94 پیسے سستا ہوا جب کہ ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 83 پیسے اس کی قیمت میں کمی آئی۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 259 روپے 99 پیسے کا ہوگیا۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 262 روپے 82 پیسے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہو کر 268 روپے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں ڈالر کو آزاد چھوڑنے کے بعد اس کی قیمت میں ہوش رُبا اضافے دیکھنے میں آئے تھے۔

Dollar rate reduceInter BankOpen MarketPakistan