کراچی: ڈالر کی اُلٹی گنتی پھر شروع ہوگئی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے پر بند ہوا۔
آج منگل کو بھی کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 219 روپے 73 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 223 روپے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈالر کے ریٹ تسلسل سے کم ہوئے تھے جب کہ پچھلے کاروباری ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اب پھر نئے کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کے نرخ گر رہے ہیں۔