ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 174 روپے سے نیچے آگئے۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 172 روپے سے بھی نیچے آگئی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 52 پیسے کی کمی سے 172 روپے 26 پیسے پر بند ہوئے اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپیہ 20 پیسے گھٹ کر 173 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

American dollarPakistanRate recude