کراچی: ملکی معیشت کے لیے خوش کُن امر یہ ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 20 پیسے سستا ہو کر 227 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے بعد سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جو اب تک جاری ہے اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہی نہیں ہیں۔