کراچی: آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے مثبت اثرات قومی معیشت پر ظاہر ہونے لگے، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دکھائی دینے لگی۔
پیر کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب پاکستان کے لیے اگلی قسط منظور کی گئی جس کے بعد مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔
منگل کو انٹربینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر میں اب تک 2 روپے 42 پیسے کی کمی ہوچکی ہے، جس سے ایک ڈالر 219.50 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 26 پیسے مہنگا ہوا تھا اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 221.92 روپے رہا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ہے، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار سے اوپر چلا گیا تھا۔