انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں 16 اکتوبر کو ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر اکتوبر کی کم ترین سطح سے 8 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 287 روپے ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3436 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کم ہونے کے بعد 2003 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

DollarGoldgold marketInter BankOpen Market