کراچی: پچھلے دو کاروباری ایام سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہوا ہے، ایک ڈالر 66 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جُلا رجحان ہے، 100 انڈیکس 49 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 117 پر پہنچ گیا ہے۔