اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: نئے ہفتے کے پہلے کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 19 پیسے ہے۔ انٹربینک کے گذشتہ کاروباری روز ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 308 روپے ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوش رُبا اضافے دیکھنے میں آئے تھے، جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی، تاہم اُس کے بعد سے پھر دو روز تک قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

Dollar rate increaseInter BankOpen MarketPakistan