ڈالر کی اونچی اڑان جاری، پاکستانی روپے کی تاریخی پستی

کراچی: پچھلے کچھ دنوں سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی کی پرواز کسی طور رُک نہیں سکی ہے۔ روپیہ مزید کمزور جب کہ امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد امریکی کرنسی 239 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہورہا تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوچکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جب کہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

Dollar rate increaseInter BankOpen MarketPakistanPakistani rupee value down