کراچی: پھر سے پچھلے تین چار دن سے ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالرایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 220 روپے 66 پیسے کا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔
علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے برقرار ہے جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوا ہے۔
عالمی صرافہ میں فی اونس سونے کی قیمت 1745 ڈالر ہوگئی ہے۔