کراچی: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 210 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی ڈالر 211 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر براجمان ہوگیا۔
واضح رہے کہ تسلسل کے ساتھ ڈالر کے نرخ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور حکومت کی تمام تر کوششیں ڈالر کو قابو کرنے میں اب تک ناکام نظر آتی ہیں۔