امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید گراوٹ

کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 87 پیسے کمی ہوئی ہے۔
ڈالر کی قیمت میں 87 پیسے کمی ہونے کے بعد امریکی کرنسی 204 روپے 25 پیسے پر فروخت ہورہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں تسلسل کے ساتھ ڈالر کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ ہورہا تھا اور وہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Dollar rate reduceInter BankOpen MarketPakistan