کراچی: ڈالر کی اونچی اُڑان، دو سو پانچ روپے پر براجمان ہوگیا، امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
پیر کو بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔