کراچی: ڈالر کی بلند پروازیاں تھمنے میں نہیں آرہیں، بلکہ قومی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 195 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
پیر کو انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا۔
یوں ناصرف ملکی قرضوں کے حجم میں بیش بہا اضافہ ہوا بلکہ گرانی کی شرح میں بھی بڑھوتری کا اندیشہ ہے۔