کراچی: امریکی ڈالر پھر پاکستانی روپے کو مزید بے وقعت کرتے ہوئے اونچی اُڑان بھرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح پر براجمان ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 288 روپے 43 پیسے تھا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 295 روپے تک جاپہنچا ہے۔