امریکی ڈالر مزید 42 پیسے سستا

کراچی: پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران ڈالر کی قدر مزید گرگئی۔ امریکی کرنسی میں 42 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
ملک بھر میں گزشتہ چار روز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوا، امریکی کرنسی کی قدر میں تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپیہ دس پیسے سستا ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 167 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے۔

Dollarrate decrease