ڈالر کی قدر میں استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی

کراچی: کافی دن بعد ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 170.01 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 89.27 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 47608.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.07 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

Dollar rateState bankStock market