کراچی: انٹربینک میں ڈالر 67 روپے سستا ہوگیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 35 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر67 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر166.21روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج 73پوائنٹس اضافے سے35 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
100 انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 35051پوائنٹس پر بند ہوا، 6.74ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ خیال رہے کہ دہشت گردوں کا حملہ اسٹاک ایکسچینج کی ساکھ متاثر نہ کرسکا اور کاروباری سلسلہ پہلے کی طرح آج بھی جاری ہے اور انڈکس میں سطح کی عبوری دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون تک مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔