ڈالر کی قدر 41 پیسے بڑھ گئی

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سسلسلہ برقرار ہے۔جبکہ دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تفصِلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر 41 پیسے بڑھ کر 159 روپے 33 پیسے ہوگئی ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر 1 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔خیال رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے بڑھ کر 160 روپے 20 پیسے ہوگئی ہے۔

Dollar