کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپیہ پھر سے بے وقعت ہونے لگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 52 پیسے کے اضافے کے بعد 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 81 ہزار 584 کا ہوگیا۔
دوسری طرف عالمی منڈی میں سونے کی قمیت میں 19 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونا فی اونس 1996 کا ہوگیا۔