کراچی: پاکستانی روپیے کی بے وقعتی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں آج بھی مہنگا ہوگیا۔
آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر12 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 93 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے پر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دھیان رہے کہ پچھلے کچھ ایام سے ڈالر کے نرخ میں ہوش رُبا اضافوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔