ڈالر سستا، پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

کراچی: ملک میں جاری کریک ڈائون کے باعث ڈالر کے نرخ مسلسل گر رہے اور پاکستانی روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 72 پیسے رہا۔
انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر ایک روپیہ 4 پیسے کم ہوئی ہے۔
رواں ہفتے دو کاروباری ایام میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 2 پیسے کم ہوا ہے اور انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح سے ڈالر کا بھاؤ 21 روپے 38 پیسے کم ہوچکا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر 286 روپے ہے۔

Dollar rate reduceInter BankOpen MarketPakistani rupees