کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے اضافہ ہورہا اور امریکی ڈالر سستا ہورہا ہے۔
آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے پر ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 12 پیسے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک کے آخری 5 کاروباری سیشنز میں اب تک امریکی ڈالر 10 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 230 روپے 50 کا ہوگیا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آگیا ہے۔