کراچی: ڈالر کے نرخ میں کمی کا سلسلہ شروع، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہوکر 234 روپے کا ہوگیا۔
دھیان رہے کہ دو روز کے دوران ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 63 پیسے کمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسے کم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 375 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 500 سے اوپر چلاگیا۔