سال کے آخری کاروباری روز ڈالر سستا، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: سال 2023 کے آخری کاروباری روز ناصرف پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوا بلکہ سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
انٹربینک میں سال کے آخری کاروباری دن میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سال 2023 کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 86 پیسے ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر27 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں سال 2023 میں ڈالر 55 روپے 43 پیسے یعنی 24 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے ہے۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہے۔

Dollar rate reduceGold rate reduceLast Business day of the Year