کراچی: اوپن مارکیٹ میں جہاں ڈالر مہنگا ہوا، وہیں سونے کے دام بھی تین ہزار روپے سے زائد بڑھتے دکھائی دیے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر سستا جب کہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 97 پیسے ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 11 پیسے کم ہوا۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونا 2743 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 617 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز اضافےسے 2010 ڈالرز فی اونس ہے۔