کراچی: ملک میں امریکی ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے نئے کاروباری ہفتے میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.85 روپے ہے، انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 283.59 روپے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 288 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1400روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 194530 روپے ہے جب کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس ہے۔