کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالرکی اونچی پرواز کا سلسلہ رک گیا اور ایک ڈالر 3 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں 3 روپے 43 پیسے سستا ہونے کے بعد ایک ڈالر 284 روپے 42 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے سستا ہوکر 294 روپے کا ہوگیا۔
دوسری طرف سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز بڑے اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 2142 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2019 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔