کراچی: ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
بینک دولت پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 51 پیسے ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 14 پیسے کم ہوا ہے، ڈالر اپنے بلند ترین بھاؤ سے 26 روپے 59 پیسے کم ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 12 ستمبر کے بعد آج جاری کیا گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 12 ستمبر سے 15500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 13546 کم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہوگئی جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 55 ڈالرز کم ہوکر 1856 ڈالرز فی اونس ہے۔