ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ

انٹر بینک روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.60روپے سے بڑھ کر156.80روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر156.90روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید157روپے سے کم ہو کر156.90روپے اور قیمت فروخت157.30روپے سے کم ہو کر157.20روپے ہو گئی۔دوسری جانب بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے منفی اثرات پاکستانی بازاروں پر بھی نظر آئے۔

Dollar